۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رضوی فوڈ انڈسٹریز

حوزہ/ رضوی فوڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جناب مجتبیٰ ہادیان نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سالوں میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کی مصنوعات فقط عراق اور افغانستان کو برآمد کی جاتی تھیں جبکہ 2022 میں ان دو ممالک کے علاوہ تاجیکستان،ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کو بھی برآمد کی گئیں۔ اور یوں وسطی ایشیا کے ملکوں میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کی منڈیوں کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔

انہوں نے دو ہزار ٹن رضوی فوڈ مصنوعات کی برآمدات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان برآمدات میں ایک اہم اقدام یہ تھا کہ برآمدات کو ڈالر میں انجام دیا گیا یعنی جو مصنوعات ہم نے برآمد کیں ان کے بدلے میں ریال لینے کی بجائے ڈالر لیا گیا اس لئے ان مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو کثیر مقدار میں زر مبادلہ بھی حاصل ہوا۔

28000 ٹن سے زائد غذائی مصنوعات کی پیداوار

رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے 2022 میں اس کمپنی کی 28000 ٹن مصنوعات کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصنوعات کیک،کوکیز،بسکٹ،روٹی،ویفرز اوراشٹروڈل کی صورت میں تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اگرچہ ملکی فوڈ انڈسٹری کے زیادہ تر کارخانوں کو پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا لیکن رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی کی پیداوار میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

مجتبی ہادیان نے 2022 میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ملازمین میں دس فیصد اضافہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ اور ماہر افراد کو ملازمت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے برس اس کمپنی کا گریڈ کافی اونچا گیا اور اس کو پانچ ستاہ ایوارڈ سے نوازا گیا رضوی فوڈ انڈسٹریز کے سربراہ نے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی کا بہترین یونٹ اور فوڈ اینڈ میڈیسن کی سرگرمیوں میں اعلی ترین درجے کا خطاب حاصل کرنا نیز ISOکوالٹی منیجمنٹ سسٹمز کا نفاذ اورHACCP کوالٹی منیجمنٹ کے معیاروں کا حصول ؛ کمپنی کو2022 میں حاصل ہونے والی چند ایک کامیابیاں ہیں ۔

انہوں نے پیداواری میدان میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کا عدم استحکام،خام مال کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور فوڈ انڈسٹری کے صارفین کی معاشی طاقت میں کمی چند ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پیداوار اور توسیعی منصوبوں کے نفاذ میں مشکلات ہیں۔

تعلیمی مراکز کے ساتھ روابط میں توسیع

انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ انڈسٹری کے تعلقات اور روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوی فوڈ کمپنی نے 2022 کے دوران یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کی جہادی اکیڈمک کے ساتھ مل کر عناب کیک جیسی خصوصی مصنوعات کو بھی تیار کیا۔

جناب ہادیان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی اور یونیورسٹیوں کے ریسرچ سینٹر کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا جس کے تحت نئی مصنوعات کی تیاری کے لیے اس سینٹر کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر دستخط کئے گئے ۔

رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ نالج بیسڈ کمپنی کے تعاون سے کمپنی کے لیے نالج بیسڈ لائسنس کے حصول کی بھی کاوشیں جاری ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .